• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جینی بوشارڈ نے تنہائی کیلئے بیابانوں کا رخ کرلیا

نیویارک (جنگ نیوز) سماجی فاصلہ رکھنے اور تنہا رہنے کے پیغام کو کینیڈین ٹینس پلیئر جینی بوشارڈ نے کچھ زیادہ ہی سنجیدہ لے لیا۔ وہ دنیا سے الگ تھلگ رہنے کیلئے بیابانوں میں پہنچ گئیں۔ عالمی نمبر 332 کھلاڑی نے کورونا میں نئی مصروفیت تلاش کرلی، انہوں نے امریکی ریاست نیواڈا کے معروف پہاڑی سلسلے کا رخ کیا جو اپنی سرخ دکھائی دینے والی چٹانوں کیلئے مشہور ہے۔ گوکہ ریاستی حکام نے یہاں 10 سے زائد افراد کے اکٹھا ہونے پر پابندی لگارکھی ہے لیکن سیاح عالمی وبا سے متعلق لاگو قوانین پر عمل کرتے ہوئے یہاں وقت گزار سکتے ہیں۔ جینی نے بھی ایسا ہی کیا اور اپنی مہم سے باخبر رکھا۔ انہوں نے سماجی ویب سائٹ پر کئی تصاویر شیئر کیں جن پر دنیا بھر میں موجود ان کے مداحوں نے بڑے دلچسپ تبصرے کیے۔
تازہ ترین