• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


برطانیہ میں مزید 570 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، صرف لندن میں 100 افراد جان سے گئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 3 ہزار کے قریب پہنچ گئی اور 34 ہزار افراد بیمار ہو چکے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق برطانیہ میں روزانہ ایک لاکھ افراد کا کورونا ٹیسٹ کرنے کا اعلان کیا گیا جبکہ برطانوی وزیر صحت کی حالت بہتر ہو گئی ہے اور وہ قرنطینہ سے باہر آگئے۔

برطانیہ بھر میں آج پھر تالیاں بجا کر طبی عملے کو خراج تحسین پیش کیا گیا جس میں وزیراعظم بورس جانسن بھی شامل تھے جنہوں نے ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر آکر تالیاں بجائیں۔

کورونا سے یورپ میں تباہی جاری ہے، اٹلی میں اموات کی تعداد  14 ہزار ہوگئی، اسپین میں بھی اموات کی تعداد 10 ہزار سے زائد جبکہ فرانس میں ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے چار ہزار سے بھی تجاوز کر گئی۔

کورونا سے دنیا بھر میں بیمار افراد کی تعداد 10 لاکھ سے بھی بڑھ گئی جبکہ 51 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین