• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے صحتیاب بعض مریضوں کو زندگی بھر پیچیدگیوں کا سامنا ہوسکتا ہے، ماہرین

پیرس( رضا چوہدری/نمائندہ جنگ ) طبی ماہرین نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں تباہی مچانے والی کورونا وائرس کی وبا سے صحتیاب بعض افراد کے لئے کورونا وائرس کی پیچیدگیاں ʼزندگی بھرʼ برقرار رہ سکتی ہیں ۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کوویڈ -19 پھیپھڑوں ، دل ، دماغ اور دیگر اعضاء کو طویل مدتی شدید نقصان پہنچا سکتا ہے اور یہ کہ کچھ مریضوں کے لئے یہ پیچیدگیاں مستقل ہوسکتی ہیں۔ کچھ زندہ بچ جانے والے افراد کے لئے کورونا وائرس کی پیچیدگیاں ʼزندگی بھرʼ برقرار رہ سکتی ہیں اس لئے اس وبا کے خلاف قومی جذبہ کے ساتھ لڑنا انتہائی ضروری ہے۔

تازہ ترین