• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایسے واقعات ہوئے ہیں کہ جیسے کورونا کا مریض کوئی مجرم ہے، فواد چوہدری

کراچی‘اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر‘اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاہے کہ ان دنوں انہیں دور بین سے چاند دیکھنے والے مولویوں سے ہی نہیں کچھ ایسے نام نہاد ماڈرن جاہلوں سے بھی پالا پڑ رہا ہےجو اس بات پر بضد ہیں کہ پاکستانی سائنس دان سوائے غیرملکی ریسرچ کی نقول بنانے کے کچھ نہیں کر سکتےجبکہ سندھ کے وزیراطلاعات سیدناصرحسین شاہ کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کو عوام کی جان سے زیادہ کچھ عزیز نہیں ‘ صوبے بھر میں جراثیم کش اسپرے مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہاہے کہ کابینہ نے واضح ہدایت کی ہے کہ کرونا کے مریض ویسے ہی علاج‘ صحت اور امید کی توقع رکھتے ہیں جیسے کوئی بھی عام یا دوسرا مریض رکھتا ہے۔

اس کے باوجودایسے واقعات ہوئے ہیں کہ جیسے کرونا کا مریض کوئی مجرم ہے۔ زبردستی تنہائی، رسیوں سے باندھنا، مرضی کے اسپتال اور ڈاکٹر سے علاج کی سہولت نہ دینا ایک عجیب تماشہ ہے۔

تازہ ترین