آپ آف لائن ہیں
بدھ11؍ شوال المکرم 1441ھ3؍جون 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

فرانس: کورونا سے اموات کی تعداد ساڑھے 5 ہزار ہوگئی


فرانس نے کورونا سے اموات کی تعداد ساڑھے 4 ہزار سے بڑھ کر ساڑھے 5 ہزار تسلیم کرلی گئی ہے۔ حکام نے اسپتالوں کے ساتھ ساتھ ان اموات کو بھی شامل کرلیا ہےجو نرسنگ ہومز میں ہوئی ہیں۔

فرانس کے محکمہ صحت کے مطابق ملک میں کورونا سے اموات اب 5 ہزار 400 ہوگئی ہیں، حکام نے اس سے پہلے کہا تھا کہ مختلف اسپتالوں میں جمعرات تک ملک بھر میں 4 ہزار 503 اموات ہوئی ہیں۔ تاہم اب وضاحت کی گئی ہے کہ مختلف نرسنگ ہومز میں 884 افراد بھی اسی بیماری سے دم توڑ چکے ہیں۔

فرانس میں 10لاکھ افراد کئیر ہومز میں رہتے ہیں اور کئیر سیکٹر نے تمام عملے کی ٹیسٹنگ کامطالبہ کردیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید