• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی اور اسپین میں کورونا کے نئے کیسز میں معمولی کمی


نصف کرۂ ارض پر لاک ڈاؤن کے باوجود کورونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے، اٹلی میں تقریباً 14 ہزار اور اسپین میں 10 ہزار اموات کے بعد نئے کیسز میں معمولی کمی آنا شروع ہو گئی۔

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 10 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 53 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

یومیہ 500 اموات کے بعد برطانیہ نے حکمتِ عملی تبدیل کر دی ہے، اب روزانہ ایک لاکھ ٹیسٹ کرنے اور مزید فیلڈ اسپتال بنانے کا اعلان کیا ہے۔

جاپان نے امریکا، برطانیہ اور چین سمیت 70 ممالک سے آنے والوں کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔

روس میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھ کر 3500 ہو گئے، جبکہ لاک ڈاؤن اپریل کے آخر تک بڑھا دیا گیا۔

تھائی لینڈ میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے آج سے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کورونا وائرس کی وبا کے خلاف مشترکہ عالمی کوششوں کے لیے پہلی بار قرار داد منظور کر لی گئی۔

یہ بھی پڑھیئے: فرانس، کورونا سے اموات کی تعداد ساڑھے 5 ہزار ہوگئی

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سعودی حکام نے مکۃ المکرمہ اور مدینہ منورہ میں 24 گھنٹوں کا کرفیو نافذ کر دیا۔

شہریوں کو صرف کھانے پینے کی اشیاء اور دوائیں خریدنے کے لیے صبح 6 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک گھر سے قریبی مارکیٹ تک نکلنے کی اجازت ہوگی۔

کرفیو کے دوران سپر مارکیٹس، بینکس اور گیس اسٹیشنز کے علاوہ بازار مکمل بند رہیں گے، ایک گاڑی میں صرف 2 ہی افراد سفر کر سکیں گے۔

تازہ ترین