• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


امریکا میں کورونا وائرس سے مسلسل دوسرے روز 1 ہزار اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 88 جبکہ بیماروں کی تعداد 2لاکھ45ہزار 184ہو گئی ہے۔

امریکا میں اس وائرس سے متاثرہ 10ہزار 403 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 5 ہزار 421 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

دنیا بھر میں اس موذی وائرس نے 53ہزار 216 افراد کی جان لے لی ہے جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 10لاکھ 15 ہزار 850 ہو چکی ہے۔

دنیا بھر میں 2 لاکھ 12ہزار 991 افراد اب تک اس موذی مرض سے صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 37 ہزار 654 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

نیو یارک کے مئیر نے گھر سے نکلنے والے تمام افراد کو ماسک پہننے کی ہدایت کی ہے، امکان ہے کہ یہی ہدایت وائٹ ہاؤس کی جانب سے اب پورے امریکا میں بھی جاری کر دی جائے گی۔

وائرس نے امریکا میں ایک کروڑ افراد کو بے روزگار بھی کر دیا ہے۔

بحری بیڑے پر وبا پھیلنے سے روکنے میں حکام کی ناکامی کا پردہ فاش کرنے والے کمانڈر بریٹ کروزئیر کو جبری ریٹائر کر دیا گیا ہے۔

صدارتی امیدوار کی نامزدگی کے لیے ڈیمو کریٹس نے نیشنل کنونشن ملتوی کر دیا۔

یہ بھی پڑھیئے: برطانیہ میں مزید 570 افراد کورونا کا شکار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری بار بھی اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرا لیا ہے جس کے نتائج بھی منفی ہی نکلے ہیں۔

ادھر اسرائیل کے وزیرِ صحت کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں جس کے سبب اسرائیلی وزیرِ اعظم، اسرائیل کی خفیہ ایجنسی اور نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سربراہوں کو بھی قرنطینہ میں جانے کا کہہ دیا گیا ہے کیوں کہ یہ لوگ بھی وزیرِ صحت کے رابطے میں تھے۔

اسرائیل میں اب تک کورونا وائرس سے 36 افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ 6 ہزار 857 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

تازہ ترین