آپ آف لائن ہیں
منگل 10؍ شوال المکرم 1441ھ 2؍ جون 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

وزیراعظم ہاؤس کے سامنےخودسوزی کرنے والا دم توڑ گیا


وزیراعظم ہاؤس کے سامنے خود سوزی کرنے والا شہری پمز اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔

ذرائع کے مطابق شہری کے پاس سے وزیراعظم ہاؤس کو لکھا گیا خط بھی ملا جس میں تحریر تھا کہ میرا اتنا قصور ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ووٹ دیا اور لوگوں سے بھی مانگا۔

خط کے متن میں خود سوزی کرنے والے شہری نے حکومتی پارٹی کے ایک عہدیدار کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا تھا اور کہا کہ حکمراں جماعت کےعہدیدار کے خلاف وزیراعظم سیکرٹریٹ درخواست بھی دی تھی۔

اس نے خط میں مزید بتایا تھا کہ میری درخواست سی پی او راولپنڈی کو مارک بھی کی گئی تھی، میں پیر ودھائی تھانہ گیا لیکن کارروائی نہیں کی گئی۔

خط کے متن شہری نے مزید تحریر کیا کہ میرے اوپر 20 لیٹر شراب کا جھوٹا پرچہ بھی کرایا گیا۔

دوسری جانب راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ خود سوزی کرنے والے پیر ودھائی کے رہائشی فیصل کے خلاف مری میں مقدمہ درج تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فیصل عباسی مری کا رہائشی تھا، اس کے خلاف  9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کا مقدمہ گزشتہ برس 19 ستمبر کو درج ہوا تھا، جبکہ شراب کا کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا تھا۔

قومی خبریں سے مزید