آپ آف لائن ہیں
جمعرات12؍شوال المکرم 1441ھ4؍جون2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کورونا پر فردوس اعوان، ڈی جی آئی ایس پی آر کی بریفنگ

کورونا پر فردوس اعوان، ڈی جی آئی ایس پی آر کی بریفنگ


وزیراعظم عمران خان کی مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ میڈیا نے اب تک ذمے دارانہ رپورٹنگ کی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں فردوس اعوان اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے میڈیا بریفنگ دی اور کہا کہ ہمیں بحیثیت ایک قوم کے اس وباء کا مقابلہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں میڈیا نے اپنا کردار بخوبی ادا کیا اور کورونا وائرس کے حوالے سے ذمے دارانہ رپورٹنگ کی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پچھلے 38 دنوں میں ہم نے تمام چیلنجز کا بہادری سے مقابلہ کیا ہے، پاکستان بھر کے تمام علماء کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے پوری قوم کو اتحاد کا پیغام دیا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ اس وقت افواج پاکستان پورے ملک میں موجود ہے، آرمی چیف کی ہدایت ہے کہ لوگوں تک پہنچیں اور انہیں مکمل سپورٹ فراہم کریں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ بدلتی صورت حال کے مطابق روزانہ کی بنیاد پرتمام ممکنہ اقدامات کیے جارہے ہیں۔