آپ آف لائن ہیں
جمعرات12؍شوال المکرم 1441ھ4؍جون2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

سندھ میں لاک ڈاؤن پر عوامی تعاون کے شکر گزار ہیں، ناصر حسین شاہ

وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے سندھ میں مکمل لاک ڈاؤن پر عوامی تعاون کے شکر گزار ہیں۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ میں 99 فیصد لاک ڈاؤن عوام کے تعاون کے نتیجے میں ممکن ہوا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت تاجروں، علماء اور دیگر مکاتب فکر کے اکابرین کی شکر گزار ہے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عوام اسی طرح تعاون کرے تو کورونا وائرس سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مکمل لاک ڈاؤن میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔

ناصر حسین شا نے کہا کہ امید کرتے ہیں عوام اسی طرح حکومت سندھ سے تعاون جاری رکھیں گے۔

قومی خبریں سے مزید