چیئرمین قائمہ کمیٹی امورخارجہ مشاہد حسین سید کی جانب سے کورونا وائرس کا مقابلہ اور پاک چین تعلقات پر کل جماعتی ویب نار کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
اسلام آباد میں منعقدہ کل جماعتی ویب نار کانفرنس میں 8 سیاسی جماعتوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔
اس موقع پر سینیٹر مشاہد حسین سید نے مطالبہ کیا کہ حکومت کورونا وائرس سے پیدا بحران کا مقابلہ کرنے کےلیے قومی صحت ایمرجنسی کا اعلان کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کورونا بحران میں غریب افراد کے لیے خوراک اور میڈیکل امداد کا بندوبست کرنا وقت کا تقاضہ ہے۔
مشاہد حسین سید نے یہ بھی کہا کہ سیاسی مفاد سے بالاتر ہو کر کورونا وائرس کے خلاف فعال کردار ادا کیا جائے۔