خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے مزید 2 مریضوں کا انتقال ہوگیا۔
محکمہ صحت کے پی کے کا کہنا ہے کہ ایک مریض کا تعلق مانسہرہ اور دوسرے کا تعلق سوات سے ہے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے انتقال کرنےوالوں کی تعداد11ہوگئی ہے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے 32 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبہ خیبر پختونخوا میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 343 ہوگئی ہے۔