آپ آف لائن ہیں
منگل 10؍ شوال المکرم 1441ھ 2؍ جون 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

پنجاب میں کورونا کے 1069 کنفرم مریض

پنجاب میں کورونا کے 1069 کنفرم مریض


پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب میں کورونا وائرس کے 1069 مریضوں کی تصدیق کی ہے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق رائے ونڈ میں قرنطینہ میں رکھے گئے افراد میں سے آج مزید 109 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد تعداد251 تک پہنچ گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس سے 11 اموات ہوئیں جبکہ 6 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

ترجمان کے مطابق قرنطینہ مراکز میں 563 اور 506 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

کیمپ جیل لاہور کے 3 قیدی، لاہور میں 210، راولپنڈی میں55، جہلم میں 29 افراد میں کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

ترجمان کے مطابق گوجرانوالہ میں 15، گجرات میں 95، ڈیرہ غازی خان میں 213، ملتان میں 91 اور فیصل آباد میں 5 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔

قومی خبریں سے مزید