• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرجاوید رحمٰن کے ایصال و ثواب کیلئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی

میرجاوید رحمٰن کے ایصال و ثواب کیلئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی  


کراچی (اسٹاف رپورٹر) میرجاوید رحمٰن ایک شفیق اور مہربان انسان تھے،انہوں نے ادارے کی ترقی کیلئے مختلف کامیاب اصلاحات کا اجراء کیا جس سے ادارے کے صحافیوں اور کارکنوں نے بہت کچھ سیکھا، وہ ادارہ اور اپنے خاندان کیلئے قیمتی اثاثہ تھے، ان کے انتقال سے جنگ گروپ میں ایک بڑا خلاء پیدا ہوگیا ہے جس کا مداوا مشکل ہے۔ ان خیالات کا اظہار جنگ جیوجوائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام جاوید پریس میں میرجاوید رحمن کے ایصال و ثواب کیلئے ہونے والی قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اراکین نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مائی کلاچی روڈ پر واقع جاوید پریس کی مسجد میں بعد نماز جمعہ کو میرجاوید رحمن کے انتقال پر قرآن خوانی و فاتح خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر میرجاوید رحمن کی مغفرت اور شکیل الرحمن کی جلد رہائی کیلئے خصوصی د عا کی گئی۔اس موقع پر صحافیوں اور کارکنوں نے بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باندھی ہوئیں تھیں اور اس عزم کا اظہارکیا کہ جب تک میرشکیل الرحمن کی باعزت رہائی نہیں ہوجاتی جیو اور جنگ کے کارکن بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کے اپنے اپنے امور انجام دیں گے۔

تازہ ترین