• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوآرڈینیٹر غربت مٹائو کی جانب سے ادویات ‘ماسک اورسنیٹائزر پر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے حوالے

کوئٹہ (خ ن)صوبائی کوآرڈینیٹر غربت مٹائو ڈاکٹر جاوید محمود پراچہ نےکرونا کے حوالے سے ادویات ، ماسک ا ورسنیٹائزر پر مشتمل 189 کاٹن صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے حکام کے حوالے کئےاس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عمران زرکون نے ڈاکٹر جاوید محمود پراچہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس ناگہانی آفت کے موقع پر حکومتی اداروں کے علاوہ غیر سرکاری تنظیموں کی جانب امدادی کارروائیاں قابل ستائش ہیںجس پرڈاکٹر جاوید محمود پراچہ نے کہا کہ ہمارا ادارہ اس مشکل گھڑی میں بھی ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔
تازہ ترین