• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھوٹے تاجروں دکانداروں کو بھی ریلیف دیا جائے ،خواجہ اکبر

پشاو(نیوزڈیسک)پاکستان ہندکووان تحریک کا ایک ہنگامی ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی قائدین اور ڈسٹرکٹ قائدین شامل تھے۔ اجلاس میں کرونا وائرس کے خطرات اور لاک ڈائون کی صورت حال پر اظہار خیال کیا گیااجلاس کے شرکا سے خطاب میں صوبائی جنرل سیکرٹری پاکستان ہندکووان تحریک اکبر سیٹھی نے کہا کہ لاک ڈاون کو مذید ٹائم فریم بڑھانے سے اندورن شہر عوام اور چھوٹے دکاندار اور تاجر پیشہ افراد کو بہت پریشانی کا سامنا ہے دکانیں اورمارکیٹیں بند ہونے سے نظام زندگی مفلوج ہو چکا ہے دکاندار تاجر برادری سب پریشان ہیں کیونکہ سب کو یوٹیلٹی بلز دکانوں کا کرایہ کاریگروں کی تنخواہ گھر کے اخراجات پورے کرنے کا غم لگ گیا ہے جس کا کوئی مناسب بندوبست ہوتا دکھائی نہیں دے رہا انہوں نے مطالبہ کیا کہ چھوٹے تاجروں دکانداروں کو بھی ریلیف دیا جائے اس پر حکومت کو سنجیدگی سے سوچنا ہوگا تمام ایم پی ایز ایم این ایز اور سینٹیرز کو اپنی 3 ماہ کی تنخواہیں ریلیف فنڈ میں عطیہ کریں کیونکہ دوران الیکشن کروڑوں خرچ کرنے والے امیدوار آج بڑی بڑی وزارتوں پر براجمان ہیں گھر گھر جا کر ووٹ تو مانگ سکتے ہیں پر اج اس مشکل وقت میں مزدور غریب اور بالخصوص سفید پوش طبقہ جو بہت متاثر ہوا ہے کے گھر جانے کی بجائے ڈرائنگ روم کی سیاست کی جا رہی ہے اجلاس میں ہندکووان قوم کے صاحب استطاعت افراد سے اپیل کی گئی کہ اپنے اس پاس گلی محلہ اور عزیز و اقارب کی بھرپور امداد کریں کیونکہ سفید پوش لوگ ہاتھ پھیلاتے۔تاکہ کسی بھی گھر کا چولہا بند نہ ہو۔
تازہ ترین