• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں کٹوتی کا نہیں سوچ رہے، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو نظام الدین کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیشی بورڈ کی مالی حالت دوسرے بورڈز کے مقابلے میں بہت بہتر ہے، وہ کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں کٹوتی کے بارے میں نہیں سوچ رہے، حالات کنٹرول ہونے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس کے اثرات کی وجہ سے کھیلوں کے میدانوں سے کئی معاشی مسائل بھی سامنے آرہے ہیں ، انگلش پریمیئر لیگ میں کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں کٹوتی ہورہی ہے ۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو نظام الدین کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں اور اسٹاف کی تنخواہوں میں کمی کے بارے ابھی نہیں سوچا ،انہیں امید ہے کہ ایسے اقدامات کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

نظام الدین نے کہا کہ حالات کنٹرول ہونےکے بعد مزید لائحہ عمل طے کریں گے، دوسرے بورڈز کے مقابلے میں بنگلہ دیشی بورڈ بہتر پوزیشن میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا نے جون اور نیوزی لینڈ نے اگست میں دو دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنا ہے لیکن آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کی سیریز کھیلے جانے کا امکان نہیں ہے۔

تازہ ترین