• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیفا انڈر 20 اور 17 ویمن ورلڈ کپ ملتوی کرنیکی سفارش ‏


فٹ بال کی گورننگ باڈی فیفا کے ورکنگ گروپ نے فیفا ایونٹس سمیت متعدد معاملات پر سفارشات بیورو کو بھجوا دی ہیں، فیفا انڈر 20 ویمن ورلڈ کپ اور انڈر17 ویمن ورلڈ کپ کو ملتوی کرنے کی سفارش کر دی گئی ہے۔

‏کورونا وائرس کے بعد کی صورتحال پر فیفا کے اعلیٰ سطحی ورکنگ گروپ کا پہلا اجلاس ہوا جس میں فیفا ایونٹس سمیت متعدد معاملات پر سفارشات تیار کی گئیں جو کہ فیفا بیورو کو بھجوا دی گئی ہیں جو حتمی فیصلہ کرے گا۔

سفارشات میں جون میں ہونے والے تمام انٹر نیشنل میچز کو ملتوی کرنے کی سفارش کی گئی ہے، جبکہ اگست اور ستمبر میں پاناما اور کوسٹا ریکا میں ہونے والے انڈر 20ویمن ورلڈ کپ اور نومبر میں بھارت میں کھیلنے جانے والے فیفا انڈر 17 ویمن ورلڈ کپ کو بھی ملتوی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ورکنگ گروپ نے 2021 میں ری شیڈولڈ ٹوکیو اولمپکس کے لیئے کھلاڑیوں کا کرائیٹیریا 2020ءکی بنیاد پر ہی رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔

تازہ ترین