• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغیر ریفرنس سماعت وقت کا ضیاع ہے، نواز اورمریم کیخلاف تحریری فیصلہ

لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے خلاف چوہدری شوگر ملز کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

احتساب عدالت لاہور کے ایڈمن جج جواد الحسن نے یہ تحریری فیصلہ جاری کیا۔

عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ نواز شریف، مریم نواز اور یوسف عباس کی لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت منظور ہوچکی ہے۔

احتساب عدالت کے تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ نیب کی جانب سے چوہدری شوگر ملز کا ریفرنس ابھی دائر نہیں کیا گیا، ریفرنس کے بغیر کیس کی سماعت کرنا عدالتی وقت کا ضیاع ہے۔

تحریری فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تینوں ملزمان کو ریفرنس دائر ہونے پر طلب کیا جائے گا۔

یہ بیھ پڑھیئے: نیب نے پرائیویٹ پراپرٹی کیس میں نواز شریف کو طلب کرلیا

احتساب عدالت لاہور نے اپنے تحریری فیصلے میں کیس کی فائل ریکارڈ روم بھیجنے کا حکم بھی دیا ہے۔

تازہ ترین