• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ذوالفقار علی بھٹوکی برسی پر قرآن خوانی کا اہتمام

وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ذوالفقار علی بھٹوکی برسی پر قرآن خوانی کا اہتمام


وزیراعلیٰ ہاؤس میں سابق وزیر اعظم و بانی پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹوکی برسی پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔

ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ قرآن خوانی میں صوبائی وزرا نے بھی شرکت کی۔

ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ قرآن خوانی کے بعد شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کی گئی۔

اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ یہ وقت ہے کہ ہم آپس کی لڑائی بھول کر ایک ہوجائیں ، ہر صوبے کی وفاق نے مدد کرنا ہوگی، ٹیسٹنگ کٹس پہنچانا ہوں گی۔

سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا کہ 4 اپریل کو ملک بھر سے لاکھوں پی پی پی کے جیالے گڑھی خدابخش جمع ہوتے ہیں، لیکن کورونا وائرس سے پیدا صورتحال کی وجہ سے وہ اکیلے دعا مانگنے کے لئے گڑھی خدا بخش آئے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ دنیا بھر کی حکومتیں اپنے عوام کی زندگیوں اور صحت کو بچانے کے لیے مشکل فیصلے کررہی ہیں، جبکہ ہم پاکستانیوں کے شکرگزار ہیں۔

تازہ ترین