• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر جاوید رحمٰن کی صحافت کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں

بری(نمائندہ جنگ) چیئرمین جنگ گروپ میر جاوید الرحمٰن کی وفات پر گریٹر مانچسٹر کی سیاسی ،مذہبی ، سماجی شخصیات کی جانب سے اظہار تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ مرکزی جماعت اہلسنت برطانیہ ویورپ کے مرکزی رہنما قاری محمد خان قادری، کشمیری رہنما راجہ ضیا الحق ، کنزرویٹو پارٹی کے راجہ شمیم نے گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ میر جاوید الرحمٰن کی صحافت کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ روزنامہ جنگ اور جیو نے اوورسیز کمیونٹی کو اپنے آبائی وطن کلچر اور ثقافت سے جڑے رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔ کشمیری رہنما راجہ ضیا الحق نے کہا کہ میر جاوید الرحمٰن اردو صحافت کی دنیا میں ایک مضبوط اور آزادی صحافتی کی اہم آواز تھے طویل عرصے تک بیرون ممالک بسنے والے صرف روزنامہ جنگ کے ذریعے ہی پاکستان کے حالات سے باخبرہوتے رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے جنگ اور جیو مقبولیت میں سب سے آگے ہیں، کنزرویٹو پارٹی کے رہنما راجہ شمیم نے میر جاوید الرحمٰن کے انتقال پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ میر فیملی کو گزشتہ چالیس سال سے جانتے ہیں دیار غیر میں رہنے والی پاکستان کمیونٹی جنگ گروپ کی قومی، ملی ، مذہبی ، سماجی خدمات کو قدر کی نگاہ دیکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں برٹش پاکستانی کمیونٹی سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔
تازہ ترین