• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے منفی ہتھکنڈوں کا نوٹس لے، چوہدری سعید

وٹفورڈ(نمائندہ جنگ) بھارت کے اوچھےہتھکنڈے مقبوضہ کشمیر کی متنازع حیثیت تبدیل نہیں کر سکتے۔ بھارت کو کورونا وائرس کے زیر سایہ کشمیر میں ڈومیسائل تبدیل کر نے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔ اقوام متحدہ بھارت کے ان منفی ہتھکنڈوں کا نوٹس لے ۔مسئلہ کشمیر حل ہونے تک بھارت کشمیر کی قانونی اور آئینی حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا ۔ ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر لبریشن فرنٹ وٹفورڈ برانچ کے سنیر نائب صدر چوھدری محمد سعید نے ایک بیان میں کیا۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں پہلے دفعہ 370ختم اور 35اے ختم ہو نے کے بعد اب مقبوضہ کشمیر میں ڈومیسائل کا طریقہ کار تبدیل کر تے ھوئے مقبوضہ کشمیر میں غیر ریاستی لوگوں کو آباد کرنا شروع کر دیا ہے۔بھارت نے ریاست کے اندر کالے قوانین مسلط کر رکھے ہیں کیونکہ غلام قوم کا کوئی وارث نہیں ہوتا۔
تازہ ترین