برطانیہ: پبلک ٹرانسپورٹ میں نسلی و مذہبی نفرت انگیز جرائم میں تشویشناک اضافہ
برطانیہ میں پبلک ٹرانسپورٹ پر نسلی اور مذہبی بنیادوں پر نفرت انگیز جرائم میں تشویشناک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق، کمیونٹی اور انسدادِ نسل پرستی تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ بعض افراد بدسلوکی یا حملے کے خوف کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال سے گریز یا اپنے روزمرہ سفر کو محدود کر رہے ہیں۔