آپ آف لائن ہیں
منگل 10؍ شوال المکرم 1441ھ 2؍ جون 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ایکواڈور میں کورونا وائرس کے حملے، ہیلتھ کیئر سسٹم مفلوج، لاشیں سڑکوں پر، کرفیو نافذ، فوج تدفین کرنے لگی

کراچی (نیوز ڈیسک) دنیا کے دیگر ملکوں کی طرح لاطینی امریکی ملک ایکواڈور میں بھی کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، ہیلتھ کیئر سسٹم پر زبردست دبائو کی وجہ سے لاشیں رکھنے کی جگہ نہیں رہی، کئی شہروں میں سڑکیں لاشوں سے بھر گئی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپوٹ میں بتایا گیا ہے کہ دارالحکومت کیوٹو سے 260؍ میل جنوب میں شہر گیاکیل وائرس کی وجہ سے شدید متاثر ہوا ہے، اسپتال اور ان کے مردہ خانے مریضوں اور لاشوں سے بھر گئے ہیں، جبکہ انتظامیہ اور حکام نئے آنے والے مریضوں کے سامنے بے بس ہو چکے ہیں۔ صدر لینن مورینو نے مسئلے سے نمٹنے کیلئے ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ مختلف حصوں میں کرفیو نافذ ہے جبکہ لاشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے فوج سے بھی مدد لی جا رہی ہے جو گھروں، مردہ خانوں اور اسپتالوں سے لاشیں وصول کرکے دفنا رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید