آپ آف لائن ہیں
پیر 9؍ شوال المکرم 1441ھ یکم جون 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

عمران نیازی اور اس کے طبلچیوں کا راگ درباری جاری ہے،رانا ثنا ءاللہ

لاہور(خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ عمران نیازی اور اس کا چپڑاسی کورونا وباء سے لڑنے کے بجائے اپوزیشن اور میڈیا سے لڑ رہے ہیں،کورونا سے عوام موت کی وادی میں جارہے ہیں لیکن عمران نیازی اور اس کے طبلچیوں کا راگ درباری جاری ہے،شہباز شریف کیخلاف دشنام طرازی کا مقصد کورونا کے خلاف قومی اتحاد کو پارہ پارہ کرنا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کے خلاف بول کربے گناہ مسافروں کا قاتل عمران نیازی کی کرپشن اور نالائقی پر پردہ ڈال رہا ہے، قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کے خلاف دشنام طرازی کا مقصد کورونا کے خلاف قومی اتحاد کو پارہ پارہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے کورونا کی وجہ سے ہمیں جواب دینے سے منع کررکھا ہے، عمران نیازی اینڈکمپنی مجبور نہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کو حفاظتی لباس، ماسک اور دیگر سامان شہبازشریف نے پہنچایا ،شہبازشریف نے عوام کی جان بچانے کے لئے ہفتوں قبل جو تجاویز دی تھیں،نالائقوں کو آخر کار وہیں کرنا پڑا۔ا نہوں نے کہا کہ ٹرین میں آگ کا ذمہ دار تبلیغی جماعت کو قرار دینے والا آج ان کا ترجمان بن گیا ہے ،ریل کو موت کی سواری بنانے والا قاتل سینکڑوں بے گناہ مسافروں کا مجرم ہے،100 سے زائد ریل حادثوں کی ایک انکوائری رپورٹ سامنے نہیں آئی۔
اہم خبریں سے مزید