• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کا برطانیہ کیلئےفلائٹ آپریشن جزوی طورپربحال

لاہور (نیوزرپورٹر)پی آئی اے نے برطانیہ کا فلائٹ آپریشن بھی جزوی طورپربحال کردیا ۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کوجزوی طورپربحال کردیا جس کے بعد پی آئی اے کی پرواز9701اسلام آباد سے مسافروں کولے کرمانچسٹرروانہ ہو گئی جب کہ مانچسٹرسے پی آئی اے کی پرواز9702واپس آئے گی۔ پی آئی اے کی 2پروازیں اسلام آباد سے گلگت جبکہ ایک پروازاسکردو کے لیے روانہ ہوئی ۔واضح رہے کہ کورونا وبا سے بچنے کے لیے پی آئی اے نے اندرون و بیرون ممالک فلائٹ آپریشن معطل کررکھا تھا جس کو جزوی طور پر بحال کردیا گیا ۔
تازہ ترین