• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کی رٹ کو قائم رکھنے کیلئے غریبوں کو خوراک فراہم کرنا ہوگی،سنی تحریک

لاہور ( خبر نگار خصوصی )پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شا داب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ڈاکٹرز ہیلتھ ورکرز کو جدید سہولیات فراہم کی جائیں،کورونا وائرس کو مات دینے کے لئے حوصلے بلند اور خوف کو ختم کرنا ہوگا،قومی وملی حمیت کو فروغ دیکرحکومت عوام اور ڈاکٹرز نے کوروناکا یکسوئی سے مقابلہ کرنا ہوگا، زندگی موت کی حفاظت کررہی ہے وقت سے پہلے موت نہیں آسکتی اللہ پر توکل کرنا ایمان کے شرائط میں سے ہے،ہیلتھ پولیو ورکرز کے ذریعے گھر گھر ریلیف فنڈ یا راشن پہنچانے کیلئے حکومت اقدامات کرئے،لاک ڈاؤن اور حکومت کی رٹ کو قائم رکھنے کیلئے غریبوں کو خوراک فراہم کرنا ہوگی،حکومت نے عوام کو فوری خوراک فراہم کرنے کے اقدامات کو یقینی نہیں بنایا تو بھوک سے پریشان سڑکوں پر آجائیں گے،پیکیج اور اعلانات بہت ہوگے اب ہنگامی بنیادوں پر گھروں میں راشن پہنچایا جائے،فلاحی تنظیموں نے مستحقین میں راشن تقسیم کرنے میں بڑا کردار ادا کیا ہے ورنہ عوام بھوک سے شدید پریشان ہوجاتے،سفید پوش آج بھی خوراک کی قلت کے باعث بہت پریشان ہیں حکومتی فنڈز کے منتظر ہیں۔
تازہ ترین