• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ: اب تک 123 صحت یاب، 15 انتقال کرگئے، مرتضیٰ وہاب

سندھ حکومت کے ترجمان اور وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ میں پانچ اپریل کی صبح آٹھ بجے تک کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے مجموعی طور پر 8931 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے  881 پازیٹو آئے۔ 

اپنے ایک ٹوئٹ میں مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ مذکورہ بالا بیمار لوگوں میں سے اب تک 123 صحت یاب ہوچکے ہیں، جبکہ پندرہ افراد اب تک اس بیماری سے انتقال کرچکے ہیں۔

  انھوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سندھ میں 68 افراد اس وبا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔

تازہ ترین