• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈائون کی خلاف ورزی پر ایم پی طاہر علی کو وارننگ

برمنگھم (نمائندہ جنگ) برمنگھم ہال گرین سے لیبر پارٹی کے منتخب رکن پارلیمنٹ ایم پی طاہر علی کو کورونا وائرس پر حکومتی لاک ڈائون پالیسی کے خلاف تقریباً100افراد کے ساتھ پارک میں جنازہ پر لوگوں سے ملتے، سماجی فاصلوں کی خلاف ورزی پر سخت وارننگ جاری کردی۔ کورونا وائرس بریچ کی گئی ہے، پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی خلاف ورزی قابل قبول نہیں ہے۔ ویسٹ مڈ لینڈ پولیس کے ترجمان نے واضح طور پرMPطاہر علی کو خبردار کیا ہے کہ پورا ملک بند ہے، حکومت کی جانب سے سماجی فاصلے کے لیے گائیڈ لائن دی گئی ہیں تو اس مشکل صورت حال میں منتخب رکن پارلیمنٹ سے یہ توقع ہرگز نہیں تھی کہ وہ آئین و قانون کی خلاف ورزی کرے۔ وزیراعظم برطانیہ بورس جانسن نے23مارچ کو پورا ملک مکمل طور پر لاک ڈائون کردیا تھا۔ پولیس کی جانب سے ایم پی طاہر علی کو سخت تنبیہ کی گئی ہے کہ لاک ڈائون میں سماجی فاصلہ کے حوالے سے خلاف ورزی قابل قبول نہیں ہے۔ عام عوام ہو یا منتخب رکن پارلیمنٹ آئین و قانون پر عملدرآمد سب کے لیے ناگزیر ہے۔ ویسٹ مڈ لینڈ پولیس اینڈ کرائم کمشنر ڈیوڈ تھامسن نے کہا ہے کہ اس طرح کی خلاف ورزی قبول نہیں ہے۔ منتخب ممبران کو آئین و قانون کو فالو کرکے دوسروں کے لیے مثال بننا ہوگا، یہ رویہ انتہائی غیر مناسب ہے، ہال گرین سے اپوزیشن جماعتوں نے طاہر علی سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا، جبکہ ایم پی طاہر علی نے اپنے کیے پر معذرت کرلی ہے۔ 
تازہ ترین