آپ آف لائن ہیں
بدھ11؍ شوال المکرم 1441ھ3؍جون 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

انگلش سیزن نہ ہونے سے پاکستانی کرکٹرز کا مزید نقصان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مالی مشکلات میں گھرے ہوئے پاکستانی کرکٹرز کے لئے ایک اور بری خبر یہ ہے کہ انگلش سیزن نہ ہونے سےانگلش لیگ میں کھیلنے والے دو درجن سے زائد کرکٹرز اور کوچز کو ساڑھے چار ہزار سے پندرہ ہزار پاونڈ تک مزید مالی نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔ ہوسکتا ہے انگلش کائونٹی سیزن کے ساتھ مختلف لیگز کے ٹورنامنٹ بھی منسوخ ہوجائیں۔ ان کھلاڑیوں میں فواد عالم، فیصل اقبال، منصور امجد، نیئر عباس، قیصر عباس، شاہد یوسف، وقاص مقصود نمایاں ہیں۔ منصور امجد کا کہنا ہے کہ لیگ کھیلنے سے محروم ہوجاتا ہوں تو ہمارے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوجائیں گے۔ پاکستان میں کھلاڑیوں کی ملازمتیں ختم ہوچکی ہیں لیکن 30،40کھلاڑیوں کا لیگ سے محروم ہونا ہمیں ایک اور مالی دھچکہ پہنچائے گا۔

اسپورٹس سے مزید