• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد آباد، کورونا وائرس کی مریضہ اور اہلخانہ کو قرنطینہ منتقل کر دیا گیا

قائد آباد، کورونا وائرس کی مریضہ اور اہلخانہ کو قرنطینہ منتقل کر دیا گیا


کراچی(صباح نیوز)قائد آباد کے علاقہ گلستان سوسائٹی میں رہائش پذیر نوید نامی شخص کے گھر سے کورونا وائرس کی خاتون مریض سمیت گھر کے سات افراد کووائرس کے شبہ میں حکومتی میڈیکل ٹیم پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ اپنے ہمراہ قرنطینہ لے گئی ۔ نوید کے گھر اس کی فیملی کے چند افراد لندن سے کچھ دن قبل پہنچے تھے،جن میں سے ایک خاتون کو بخار،کھانسی اور جسم میں شدید درد کی شکایت ہورہی تھی جب آغا خان اسپتال میں ٹیسٹ کروایا تو پازیٹو آیا جس پر فوری طور پر حکومتی اداروں کی جانب سے مریضہ سمیت فیملی کے دیگر افراد کو قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین