• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواب شاہ قرنطینہ سینٹر میں آمد ورفت کورونا وائرس پھیلنے کے خطرات

نواب شاہ ( بیورو رپورٹ )نواب شاہ قرنطینہ سینٹر میں آمد ورفت کورونا وائرس پھیلنے کے خطرات پیدا ہوگئے ہیں، لیبر کالونی میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے قائم قرنطینہ سینٹر میں آئسولیشن میں موجود تبلیغی جماعت کے دو سو چالیس افراد کو تیسرے روز بھی کھانے کی فراہمی شروع نہ ہوسکی انتظامیہ کے کھانا فراہمی کے دعوے سراب ثابت ہوئے ۔اپنی مدد آپ کے تحت قرنطینہ سینٹر میں موجود تمام افراد کو کھانا فراہم کررہے ہیں مرکز میں مقیم 24جماعتوں کے دو سو چالیس افراد کو تبلیغی مرکز سے لیبر کالونی قرنطینہ سینٹر میں احتیاطی تدابیر کے تحت منتقل کیاتھا اور تمام افراد کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کھانے پینے اور علاج معالجہ سے متعلق سہولیات کی فراہمی کی یقین دہائی کرائی تھی تاہم تبلیغی جماعت کے ذمہ داران کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے تین روز گزر جانے کے باوجود کھانے کانظم نہ بنائے جانے کے باعث تبلیغ کے اصولوں کے مطابق ہر شخص اپنی جیب سے خرچ اداکررہا ہے جبکہ رابطہ کرنے پر ڈپٹی کمشنر ابرار احمد جعفر نے جنگ کو بتایا کہ قرنطینہ سینٹر میں موجود افراد کو ہیلتھ فیسلیٹی دے رہے ہیں جبکہ کھانے کا انتظام تبلیغی جماعت کے لوگ خود کررہے ہیں ادھر ذرائع کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے قرنطینہ سینٹروں میں موجود تمام افراد کو کھانے پینے اور علاج معالجہ کی فراہمی سے متعلق ضلعی افسران کو مخصوص فنڈ کے تحت اخراجات کے احکامات اور اس مدمیں دو دو کروڑ روپے انتظامیہ کے اکاونٹ میں فراہم بھی کردئیے گئے ہیں ادھر قرنطینہ سینٹر میں موجود افراد کے لئے تین وقت کے کھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی کرنے والے افراد کی بغیر حفاظتی لباس کے آمد ورفت سے ان خدشات کا بھی اظہار کیا جارہا ہے کہ اس کے ذریعہ کورونا وائرس کے شہریوں میں منتقلی کےخطرات پیدا ہو رہے ہیں۔
تازہ ترین