• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غر یبوں کو گھر کی دہلیز پر راشن کی فراہمی یقینی بنائیں گے،گور نر

لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کورونا ریلیف فنڈز کیلئے ہم نےُ 100کروڑ روپے جمع کر نے کا ٹارگٹ رکھا ہے ہم غر یب خاندانوں کو گھر کی دہلیز پر راشن کی فراہمی یقینی بنائیں گے راشن کی فراہمی مکمل طور پر سیاسی تفر یق سے ہٹ کر میرٹ کے مطابق کی جائے گی۔ سیاسی جماعتوں سے بھی کہنا چاہتاہوں کہ وہ سیاست نہ کر یں بلکہ کورونا سے بچاؤ اور غر یب خاندانوں کی مدد کیلئے اپنا کردار ادا کر یں۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے اتوار کے روز گور نر ہاؤس لاہور میں انسداد کورونا کیلئے ہلال احمر پاکستان کی محافظ فورس اور محافظ موبائل ایپ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے اس موقعہ پر ہلال احمر پاکستان کے چیئر مین ابرار الحق،گور نر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور،چیئر مین ہلال احمرپنجاب جسٹس (ر) شیخ احمد فاروق سمیت دیگر بھی موجود تھے۔گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور نے گفتگو کے دوران کہا کہ کوروناکیخلاف فر نٹ پر لڑنیوالوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے عوام جب تک کورونا کولینے خود نہیں جائیں گے وہ کبھی نہیں آئیگا کورونا ترقی یافتہ ممالک کی معیشت کیلئے زہر قاتل ثابت ہورہا ہے۔کوروناکیساتھ ساتھ ہم نے عوام کو معاشی مشکلات سے بھی بچانا ہے یقینی بنائیں گے،تقریب سے خطاب کے دوران چیئرمین ہلال احمر پاکستان ابرار الحق نے کہا ہے کہ 5 ہزار کارکنوں کو کورونا سے نمٹنے کے لیے تربیت دے رہے ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ آج لاہور سے ہم مہم کا آغاز کر رہے ہیں ۔
تازہ ترین