• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلب ٹورنامنٹس 16 اپریل تک ری شیڈول نہ کرنے کا فیصلہ

لاہور(خبر نگار) کرونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر لاہور میں جاری تمام چھوٹے بڑے کلب ٹورنامنٹس 16 اپریل تک ری شیڈول نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔جبکہ شہر کے تمام کھیل کے میدان بھی سولہ اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ۔تاہم اس حوالے سے کلب ٹورنامنٹس میں شریک ٹیموں کو فیصلے سے آگاہ کردیا گیاہے۔ذرائع کے مطابق فیصل آباد، ملتان ، جھنگ ، راولپنڈی سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی ٹورنامنٹ ری شیڈول نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق فیصلہ پی سی بی کی کرکٹ سرگرمیاں مزید معطل رکھنے کی ہدایت کی روشنی میں کیا گیاہے۔ابتدائی نوٹس کے مطابق پانچ اپریل تک کلب کرکٹ کے سرگرمیاں معطل کرنے کا کہا گیا تھا۔ تاہم اب سولہ اپریل تک سرگرمیاںمعطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تازہ ترین