• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راوی سے ریت نکالنے کے تنازعہ پر فائرنگ ،ایک شخص قتل،4زخمی

لاہور(کرائم رپورٹرسے)چوہنگ کے علاقہ میں دو گروپوں کے درمیان دریائے راوی سے ریت نکالنے کے تنازعہ پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے،پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا، پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ہسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ فائرنگ سے قتل ہونے والے شخص کی لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے، ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ہیں، مقتول کے ورثا ءکی درخواست پر کارروائی کی جائی گی۔
تازہ ترین