• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات میں موٹرسائیکل سوار سمیت 2افراد جاں بحق

لاہور (کرائم رپورٹرسے) مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے دوران 2شخص جاں بحق خاتون سمیت3افراد زخمی ہو گئے،کارکی ٹکرسے 42 سالہ صابرموقع پر دم توڑ گیا، نواب ٹاؤن میں تیز رفتار موٹر سائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی جس سے 20 سالہ حسام جاں بحق ہوگیا جبکہ والدہ شدید زخمی ہو گئیں،حسام والدہ کے ساتھ موٹرسائیکل پر بحریہ ٹاؤن سے واپس آرہا تھا،دونوں ماں بیٹا چند روز قبل دبئی سے پاکستان آئے تھے۔تھانہ جوہرٹاون کے حدود میں موٹرسایکل پر سوار رضوانہ نامی خاتون کے گلے میں دوپٹاپھنسنے سے گر کر زخمی ہو گئی، سبزہ زار کے رہائشی ملک شوکت کوگھرکے باہر کھڑے تیزرفتار منی ٹرک کی ٹکرلگنے سے تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کردیا ۔
تازہ ترین