• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں شہری پانی کی بوند بوند کوترس گئے ،حکام نوٹس لیں،ستار چشتی

کوئٹہ(آئی این پی)جمعیت علمائے اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عبدالستارچشتی،صوبائی سیکرٹری اطلاعات حاجی حبیب اللہ صافی ضلعی سیکرٹری اطلاعات مولوی رحمت اللہ حقانی نے کہاہے کہ کوئٹہ کے بیشتر علاقے پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ایم ڈی واساکی بے حسی سے عوام ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر ہیں اوپر سے وال مینوں اور ٹینکر مافیا کے گٹھ جوڑ سے عوام مزید رل گئے ہیں۔ واسا عوام کو پانی فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہو چکا ہے۔پشتون آباد نجم الدین روڈنیونجم الدین روڈ۔آرٹ سکول روڈکلی پائندخان روڈ عثمان قلعہ پشتون باغ کاسی روڈمیکانگی روڈطوغی روڈ سریاب روڈ اور کوئٹہ شہر کے تمام مضافاتی علاقوں کے علاوہ دیگر علاقوں میں پانی گزشتہ کئی دن سے نہیں آرہا اور اس وقت ٹینکر مافیا کی موجیں ہوگئی ہیں۔ یہاں تک کہ اب شہریوں کو پینے کے پانی سے محروم کردیاگیاہے، عوام مہنگے داموں پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔ٹینکر مافیا نے بھی واٹر ٹینکر کے نرخ بڑھا دیے ہیں، ٹینکر مافیا کی چاندی ہوگئی ہے، اس صورتحال سے غریب شہری اضافی مالی بوجھ تلے دب رہے ہیں۔ یہ بات سوچنے کی ہے کہ جب شہر میں پانی کی فراہمی مستقل نہیں کی جارہی تو اس ٹینکر مافیا کو پانی کہاں سے مل رہا ہے؟پانی کی قلت دور کرنے کے لیے حکام بالا اقدامات اٹھائے عوام کواحتجاج پر مجبور نہ کیا جائے۔ انہوںنےصوبائی حکومت اورواساسے تمام سابقہ بلوں کومعاف کرنیکابھی مطالبہ کیا۔  
تازہ ترین