• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیصر سجاد کا ڈاکٹرز کیلئے حفاظتی لباس کا مطالبہ

قیصر سجاد کی  جیو نیوز کے مارننگ پروگرام ’جیو پاکستان ‘ میں گفتگو


جنرل سیکریٹری پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) قیصر سجاد نے حکومت سے ڈاکٹروں کے لیے کورونا وائرس سے بچاؤ سے متعلق حفاظتی سامان کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے ڈاکٹروں کو حفاظتی لباس، ماسک فراہم کیے جائیں یہ ڈاکٹرز کا ہتھیار ہیں۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری قیصر سجاد نے جیو نیوز کے مارننگ پروگرام ’جیو پاکستان ‘ میں گفتگو کے دوران کہا ہے کہ  پی ایم اے گزشتہ دو ہفتے سے ڈاکٹروں کو حفاظتی لباس فراہم کرنے کی آواز اٹھارہی ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ بغیر حفاظتی لباس، ماسک، کٹس کے ڈاکٹرز فیلڈ میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور ڈاکٹرز خود کورونا وائرس کا شکارہو رہے ہیں۔

قیصر سجاد کا مزید کہنا تھا کہ حکومت سے درخواست ہے ڈ اکٹروں کی پریشانی کا نوٹس لیں انھیں ضروری اشیافراہم کریں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) کی جانب سے حکومت سے تمام ڈاکٹروں اور طبی عملے کو حفاظتی آلات فراہم کرنے کا مطالبہ  کیا جا چکا ہے ۔

پی ایم اے کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر قیصر سجاد نے کہا تھا کہ  کہ ڈاکٹروں میں حفاظتی آلات نہ ہونے کے باعث تشویش پائی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ حکومت کو بظاہر یہ لگ رہا ہے کہ جو ڈاکٹر کورونا وائرس کے متاثرین کو دیکھ رہے ہیں صرف انہیں ہی حفاظتی آلات کی ضرورت ہے جبکہ ایسا نہیں ہے۔

تازہ ترین