• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایم اے کا حکومت سےطبی عملے کو حفاظتی آلات فراہم کرنے کا مطالبہ

پی ایم اے کا حکومت سےطبی عملے کو حفاظتی آلات فراہم کرنے کا مطالبہ


پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) نے حکومت سے تمام ڈاکٹروں اور طبی عملے کو حفاظتی آلات فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

پی ایم اے کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر قیصر سجاد نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ ڈاکٹروں میں حفاظتی آلات نہ ہونے کے باعث تشویش پائی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو بظاہر یہ لگ رہا ہے کہ جو ڈاکٹر کورونا وائرس کے متاثرین کو دیکھ رہے ہیں صرف انہیں ہی حفاظتی آلات کی ضرورت ہے جبکہ ایسا نہیں ہے۔

ڈاکٹر قیصر سجاد نے مزید کہا کہ سمجھنے کی بات یہ ہے کہ کورونا کے مرض کی علامات ہر کسی  میں ظاہر نہیں ہورہی ہیں اور نہ ہی مریض کو پتا ہوتا ہے کہ اسے کورونا وائرس ہے۔

انہوں نے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ انہیں کورونا وائرس کی موجودگی کا پتہ نہیں تھا ٹیسٹ کروانے پر انہیں اس کا علم ہوا، اسی نوعیت کے واقعات کے باعث ڈاکٹر تشویش میں مبتلا ہیں۔

سیکریٹری جنرل پی ایم اے نے کہا کہ ایسی صورتحال میں مریض سے رابطے میں رہنے والے ہر ڈاکٹر کو حفاظتی آلات کی ضرورت ہے کیونکہ اب ڈاکٹروں کو گھروں سے حفاظتی آلات کے بغیر اسپتال جانے سے روکا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر اگر اسپتال نہیں آئیں گے تو وہاں موجود مریض متاثر ہوں گے، طبی عملے کو اسی نوعیت کے مسائل کا سامنا ہے۔

ڈاکٹر قیصر سجاد نے یہ بھی کہا کہ حکومت بہت سے کچھ اچھا کر رہی ہے ، اس کے باوجود ڈاکٹروں پر مہربانی کرے اور تمام سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹروں کو طبی آلات فراہم کیے جائیں۔

تازہ ترین