• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج شام تک فیلڈ اسپتال تیار ہوجائیں گے: عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ آئندہ دو ہفتوں میں کورونا ٹیسٹنگ کی صلاحیت 5 ہزار ہو جائے گی، آج شام تک فیلڈ اسپتال بھی تیار ہوجائیں گے۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نجی اسکولوں میں اساتذہ یا عملے کو فارغ نہیں کیا جائے گا۔

پنجاب کے نجی اسکولوں میں دو ماہ کی فیس یکمشت نہیں لی جائے گی، 2 ماہ کی فیس میں 20 فیصد رعایت کر دی گئی ہے۔

وزیراعلی عثمان بزدارکی سینٹرل پی سی آر لیب کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سینٹرل پی سی آر لیب میں3000 سے زائد کورونا ٹیسٹ کئےجاچکے۔

سینٹرل پی سی آر لیب کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کورونا ٹیسٹ کے مختلف مراحل کا مشاہدہ کیا اور بتایا کہ پنجاب میں روزانہ 3100 سے زائد کورونا ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین