• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم نے عثمان بزدار کے اقدامات کی تعریف کردی

وزیر اعظم نے عثمان بزدار کے اقدامات کی تعریف کردی


وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے حوالے سے کیے گئے عثمان بزدار کے اقدامات کی تعریف کی ہے۔

لاہور میں وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی،  وزیر اعظم نے کورونا سے پیدا ہونے والی صورت حال پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتظامات کو سراہا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 100 ٹرکوں پر مشتمل راشن اور امدادی سامان مختلف شہروں میں روانہ کرنے کا آغاز کردیا۔

عثمان بزدار نے وزیر اعظم کو کورونا وائرس کی روک تھام اور عوام کو ریلیف دینے کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریف کیا۔

انہوں نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ صوبے میں 8 انڈسٹریل یونٹس کو کام کرنےکی اجازت دی گئی ہے، جس میں ٹیکسٹائل، اسپورٹس، سرجیکل اینڈ میڈیکل آلات بنانے والے، آٹو پارٹس، فارماسیوٹیکل، لیدر، فروٹ اینڈ ویجیٹیبل اور گوشت کے یونٹس شامل ہیں۔

تازہ ترین