• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت بے حس ہے، عوام کی فکر نہیں، کوئٹہ ینگ ڈاکٹرز


کوئٹہ میں احتجاج کرنے والے ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کو دہشت گردوں کی طرح مارا گیا ہے، حکومت بے حس ہے، عوام کی فکر ہے نہ ہیلتھ سروس کی۔

کوئٹہ ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے پریس کانفرنس کے دوران کہا گیا ہے کہ ہم حفاظتی سامان کا مطالبہ کریں تو ڈنڈے مارےجاتے ہیں جبکہ ہمارے 150 ڈاکٹرز، نرسز گرفتار ہیں۔

ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اگر یہی سروسز کا صلہ ہے تو تمام سروسز کا بائیکاٹ کرتے ہیں۔

ینگ ڈاکٹرز کا مزید کہنا ہے کہ ہم مذاکرات کے لیے گئےتھے انہوں نےشروعات ہی ڈنڈوں سے کی، اب ہم مذاکرات کے لیے بھی تیار نہیں تمام سروسز واپس لیتے ہیں۔

تازہ ترین