• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ازبکستان میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی

پاکستانی سفارتخانہ تاشقند کے مطابق ازبکستان میں پھنسے پاکستانیوں کو پی آئی اے کے خصوصی طیارے سے واپس وطن لایا گیا ہے۔

پاکستانی سفارتخانہ کے مطابق ازبکستان سے پاکستان آنے والے پاکستانیوں کی تعداد 128 ہے جن میں سیاح بھی شامل ہیں۔

سفارتخانہ نے بتایا کہ یہ تمام افراد کم مدتی ویزہ پر ازبکستان آئے تھے اور کورونا وائرس کے پیشِ نظر واپس پاکستان نہیں آ سکے تھے۔

پاکستانی سفارتخانہ نے بتایا کہ قیام کے دوران پاکستانی سفارتخانے نے تمام مسافروں کو خوراک رہائش ادویات سمیت تمام مدد فراہم کی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ازبکستان حکومت کے تعاون پر شکر گزار ہیں۔

تازہ ترین