• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹرز کی 144 کی خلاف ورزی پر پولیس نے کارروائی کی، ترجمان بلوچستان

ڈاکٹرز کی 144 کی خلاف ورزی پر پولیس نے کارروائی کی، ترجمان بلوچستان


ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ آج کوئٹہ میں ڈاکٹرز نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی، اس لیے پولیس کو کارروائی کرنا پڑی۔

جیو نیوز سے گفتگو میں لیا قت شاہوانی نے دعویٰ کیا کہ ڈاکٹرز اور طبی عملے کو حفاظتی کٹس دی جاچکی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر ز نے آج اپنے ضابطہ اخلاق کے ساتھ سماجی فاصلے کے اصول کو بھی توڑا ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی حفاظتی کٹس کی عدم فراہمی کے خلاف ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکس نے کوئٹہ کے زرغون روڈ پر احتجاجی دھرنا دیا تھا۔

دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پولیس نے ڈاکٹروں پر لاٹھی چارج کیا اور درجنوں ڈاکٹروں اور طبی عملے کو گرفتار کرلیا۔

ینگ ڈاکٹرز نے احتجاجاً صوبہ بھر کے تمام سرکاری اسپتالوں میں کوروناوائرس کےمریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی سمیت تمام سروسز کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا تھا۔

تازہ ترین