• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم ریلیف پیکیج کی فراہمی کا طریقہ کار طے نہ ہوسکا

وزیراعظم ریلیف پیکیج کی فراہمی کا طریقہ کار طے نہ ہوسکا


وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے پیش نظر ریلیف پیکیج کا اعلان کیا لیکن ایک ہفتے بعد بھی اس کی تقسیم کا طریقہ کار طے نہ ہوسکا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ریلیف پیکیج کے معاملے میں دیہاڑی دار مزدوروں کو ریلیف فراہم کرنے کے طے طریقے پر اتفاق نہیں ہوسکا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق کس انڈسٹری کے مزدور کو ریلیف ملے گا اور کسے نہیں؟ فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔

وزارت خزانہ نے ریلیف پیکیج کی دیہاڑی دار مزدور وں کو فراہمی کے لیے مختلف آپشنز پر غور تیز کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزرات خزانہ نے ای او بی آئی کے ذریعے مزدوروں کو ریلیف فراہم کرنے پر بھی غور کررہی ہے۔

اس معاملے پر صوبائی ورکرز ویلفیئر فنڈز کے ذریعے بھی مزدوروں کو ریلیف فراہم کیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ریلیف کی فراہمی کے معاملے پر ایف بی آر نے سفارش کی ہے کہ ٹیکس فائلر کمپنیوں کے مزدوروں کو فائدہ پہنچایا جائے۔

تازہ ترین