• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خسرو بختیار نے استعفیٰ نہیں دیا، ان کی وزارت تبدیل ہوئی، فردوس اعوان

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نےکہا ہے کہ خسرو بختیار نے وزارت خوراک سے استعفیٰ نہیں دیا، ان کی وزارت تبدیل کی گئی ہے۔

معاونین خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا، معید یوسف اور چیئرمین این ڈی ایم اے کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں فردوس اعوان نے کہا کہ کابینہ میں ردوبدل وزیراعظم کی صوابدید ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں خود احتسابی کی ایسی مثال نہیں ملتی۔

فردوس اعوان نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنی ذمے داریاں عوام کی امانت سمجھ کر نبھارہےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کےمفاد کے بیچ میں جو آئے گا اسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔

تازہ ترین