• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی، ٹی20 ورلڈ کپ موجودہ شیڈول پر کرانے کو تیار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باوجود آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ پروگرام کے مطابق کرانے کو تیار ہے۔ ورلڈکپ 2020 آسٹریلیا میں 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک شیڈول ہے۔ پیرکو منتظمین کی جانب سے کہا گیا کہ آرگنائزنگ کمیٹی، آئی سی سی اور اراکین فیصلہ کریں گے، ابھی سب کچھ پلان کے مطابق ہے۔ اس سلسلے میں کوئی بھی فیصلہ قبل از وقت ہوگا ابھی ایونٹ میں وقت ہے۔ لوکل آرگنائزیشن اس حوالے سے اکیلے فیصلہ نہیں کرسکتی تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر فیصلہ کریں گے۔ واضح رہے کہ عالمی وبا کے باعث ورلڈ کپ 2020 کو غیر یقینی قرار دیا جا رہا ہے۔ کورونا وائرس کے باعث کئی لیگ اور بین الاقوامی مقابلے منسوخ ہو چکے ہیں جن میں ٹوکیو اولپمکس گیمز 2020، پاکستان سپر لیگ اور آئی پی ایل بھی شامل ہیں ۔

تازہ ترین