آپ آف لائن ہیں
جمعہ8؍ جمادی الثانی 1442ھ 22؍ جنوری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ہر ضلعی ہیڈ کوارٹر میں آئسولیشن سینٹر قائم کر نے کی ہدایت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ڈی جی پی ڈی ایم اے کو ہدایت کی کہ وہ ہر ضلعی ہیڈ کوارٹر میں آئسولیشن مراکز کے قیام کے لئے بڑے ہالز کا انتظام یا خدمات حاصل کریں اور انہیں بستر ، پنکھے اور ایسی دیگرتمام سہولیات مہیا کریں،یہ ہدایت انھوں نے محکمہ صحت قرنطینہ اور آئسولیشن آکوموڈیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی وزیر اعلی ٰنے کہا کہ ہر ضلعی ہیڈکوارٹر میں آئسولیشن سینٹرز ہونے چاہئیں ۔محکمہ صحت کے اجلاس میں وزیر صحت سمیت دیگر افراد نے تبادلہ خیال کیا اور طبی سامان کی خریداری کا فیصلہ کیا۔آئسولیشن ، آئی سی یوز،سٹی اسپتال میں 193 بستروں پر مشتمل آئسولیشن اور کراچی کے 6 اسپتالوں میں 104 بستروں پر مشتمل آئی سی یو قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید