لاہور (نمائندہ جنگ)نیب نے شہباز شریف سے وراثتی جائیداد کا ریکارڈطلب کرلیا، انہیں 12 اپریل کیلئے سوالنامہ جاری کردیا گیا، اراضی کیس میں سوالات نواز شریف کو لندن بھجوا دیئے گئے، تفصیلات کے مطابق نیب حکام نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کو 17 اپریل کوطلب کرلیا ہے. ان سےوراثت میں ملنے والی جائیداد کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں اور پوچھا گیا ہے کہ لاہور اور بیرون ملک کون کون سے اثاثے اور بنک اکاونٹس ہیں ان کی تفصیلات فراہم کی جائیں ،لاہور میں 2005 ء سے 2007 ء کے دوران بارکلے بنک سے لیے جانے والے قرض ، نصرت شہباز کو ضلع قصور میں تحفے میں دیے جانے والےگھر کی تفصیل، فیملی کو دیے جانے والے اور موصول ہونے والے تمام تحائف کی تفصیل بھی بتائیں ،شہباز شریف سے یہ بھی پوچھا گیا ہے کہ ان کا نثار احمد گل اور علی احمد سے کیا تعلق ہے ،دوہزار آٹھ سے دوہزار انیس کے دوران زرعی آمدنی کی تفصیلات فراہم کی جائیں ۔