سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کا کہنا ہے کہ صارفین کی لوکیشن سے متعلق معلومات کا تحقیقاتی اداروں سے تبادلہ کیا جارہا ہے، اس اقدام کا مقصد یہ پتا لگانا ہے کہ لوگ گھروں میں بیٹھ رہے ہیں یا نہیں۔
ایسے مقامات کی بھی نشاندہی کی جارہی ہے جہاں لوگوں کا میل جول زیادہ ہو اور کورونا پھیل سکتا ہو۔
فیس بک کا کہنا ہے اس اقدام سے صارفین کی پرائیویسی متاثر نہیں ہوگی اور ابتدائی طور پر صرف امریکی صارفین کا ڈیٹا شیئر کیا جائے گا۔